سیمنٹ کہیں سستا تو کہیں مہنگاہوگیا،خریداروں کیلئے اہم خبر

سیمنٹ کہیں سستا تو کہیں مہنگاہوگیا،خریداروں کیلئے اہم خبر

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان بیورو آف شماریات کی حالیہ رپورٹ میں دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

16 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی اور جنوبی حصوں میں قیمتوں کا رجحان ایک دوسرے سے مختلف رہا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 1567 روپے سے گھٹ کر 1548 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے برعکس جنوبی علاقوں میں قیمتوں میں استحکام کے بجائے 0.71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد وہاں اوسط نرخ 1533 روپے سے بڑھ کر 1544 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

مختلف شہروں میں نرخوں کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب کے بڑے شہروں میں لاہور 1582 روپے اور بہاولپور 1583 روپے کے ساتھ مہنگے ترین شہروں میں شامل رہے جبکہ راولپنڈی میں قیمت 1522 روپے اور اسلام آباد میں 1541 روپے رہی۔

سیالکوٹ میں 1580، گوجرانوالہ میں 1550 اور سرگودھا میں سیمنٹ کی بوری 1562 روپے میں فروخت ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پشاور میں اوسط قیمت 1534 روپے رہی جبکہ بنوں میں سیمنٹ نسبتاً سستا رہا جہاں ریٹیل قیمت 1480 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں قیمتوں کا فرق مزید واضح نظر آیاجہاں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری 1461 روپے کی اوسط قیمت پر دستیاب رہی، وہی سکھر میں ریٹ 1600 روپے تک جا پہنچے۔

اسی طرح حیدرآباد میں 1532 اور لاڑکانہ میں 1513 روپے نرخ رہے۔ بلوچستان کے شہروں میں کوئٹہ میں قیمت 1490 روپے رہی، تاہم پورے ملک میں سب سے مہنگا سیمنٹ خضدار میں فروخت ہوا جہاں فی بوری کی قیمت 1667 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top