شاہدجان
سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 22 اپریل کو سہ پہر 03 بجے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسمبلی اجلاس کو روایتی ہال کے بجائے سٹیڈیم میں بلانے کا یہ فیصلہ صوبائی اسمبلی کے رائج قواعد و ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کو مقام کی تبدیلی سے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت پر اپنی شرکت یقینی بنا سکیں۔
دوسری جانب، متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں اجلاس کے حوالے سے تمام تر ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کریں۔ انتظامات میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات، میڈیا کوریج کی سہولیات اور دیگر اہم انتظامی امور شامل ہیں تاکہ پارلیمانی کارروائی بغیر کسی تعطل کے مکمل کی جا سکے۔





