امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اگلے چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
نیویارک پوسٹ کی نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کے ساتھ تعلقات اور مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم بیانات دیے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی قیادت ان سے ملنا چاہتی ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تاہم مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہونے کی صورت میں ہی وہ سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں اس وقت سنجیدہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور یہ محض کوئی “کھیل” نہیں ہے۔





