جنوبی وزیرستان لوئر،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

نورعلی وزیر

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے سرکی کوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک بھائی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقتول کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانامنتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد اسلم محکمہ صحت سے وابستہ تھے جبکہ زخمی نور اسلم واپڈا میں بطور ایس ڈی او فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیس نےواقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top