سوات،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی پی رہنما و ویلیج چیئرمین شدید زخمی

شہزاد نوید
سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلیج کونسل لالکو کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے مقامی رہنما محمد قیوم شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد قیوم کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سخرہ میں موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مقتول کا تعلق لالکو سے ہے اور وہ علاقے کی فعال سیاسی شخصیت مانے جاتے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ جلد از جلد ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

Scroll to Top