قیصربخاری
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران محکمہ صحت کے گریڈ 19 کے اعلیٰ افسر اور ٹائپ ڈی ہسپتال کرک کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر حلیم الرحمن کو گرفتار کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزم ڈاکٹر حلیم الرحمن پر مالی بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب عدالت نے ان کی جانب سے دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ مالی بے ضابطگیوں میں ملوث دیگر حقائق بھی سامنے لائے جا سکیں۔





