خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا 51 واں اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، جس میں صوبے کے مختلف انتظامی اور پالیسی امور پر غور کیا جانا تھا، تاہم بعض مصروفیات کے باعث یہ اجلاس منعقد نہ ہو سکا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں زیر غور آنے والے امور کو آئندہ نشست میں ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے گا۔





