بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات، وکلا اور فیملی کی فہرست جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آج اڈیالہ جیل میں وکلا اور اہلِ خانہ کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ اس حوالے سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کے پاس جمع کرا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فہرست اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے جیل گیٹ پر جمع کرائی گئی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر، بابر اعوان، نیاز اللہ نیازی، جمشید خان، شمسہ کیانی اور نادیہ سیف سمیت دیگر نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ان کے اہلِ خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔ ملاقات کے دوران اہم امور پر بات چیت متوقع ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔





