ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے ایران کی جانب سے تاحال وفد کی حتمی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور خطے میں استحکام کے لیے سفارتکاری و مکالمے کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی مدت 22 اپریل کی صبح 4:50 بجے ختم ہو رہی ہے،اس ڈیڈ لائن سے قبل ایران کا مذاکرات کی میز پر آنے کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے سنجیدہ اور بھرپور کوششیں جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top