اگر آپ نئی ہونڈا 70 خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن یکمشت ادائیگی مشکل ہے تو بینک الفلاح کی جانب سے پیش کردہ محدود مدت کی 0% مارک اپ اسکیم ایک بہترین موقع ہے۔
اس پلان کے تحت آپ بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ کے بائیک حاصل کر سکتے ہیں، جس کی ماہانہ قسط تقریباً 5,700 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
اٹلس ہونڈا اور بینک الفلاح کے درمیان ہونے والے خصوصی معاہدے کے تحت ملک کی مقبول ترین بائیک اب انتہائی آسان شرائط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس نئی فنانسنگ اسکیم کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ خریدار کو بائیک حاصل کرتے وقت کوئی ابتدائی رقم یعنی ڈاؤن پیمنٹ ادا نہیں کرنی پڑے گی۔
حالیہ معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر، اس اسکیم میں بغیر سود کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ خریدار کو اصل قیمت سے زائد کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنی ہوگی۔
یہ سہولت بینک کے پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ خریدار یکمشت بھاری رقم ادا کرنے کے بجائے اسے آسان ماہانہ اقساط میں تقسیم کر سکیں۔
بینک کے قواعد کے مطابق ایک مقررہ پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر حکومتی ٹیکسز علیحدہ سے ادا کرنا ہوں گے۔
یہ ایک اسپیشل پروموشنل آفر ہے جو محدود وقت کے لیے دستیاب ہے اور بائیک کی فراہمی ڈیلرشپ پر اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔
وہ تمام افراد جو نئی ہونڈا 70 خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ مزید تفصیلات کے لیے بینک الفلاح کی قریبی برانچ یا اٹلس ہونڈا کے مجاز ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔





