ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اہم تفصیلات بتائی ہیں۔

نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے دوسرے دور کے لیے اچھی خبر ہے اور یہ مذاکرات رواں ہفتے جمعے کو ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے اور ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے تجاویز پیش کیے جانے تک جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر نے اس حساس معاملے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب بھی ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top