محمد نواز کے خلاف آئی سی سی کی کارروائی پر پی سی بی کا ردعمل

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹر محمد نواز کے خلاف کارروائی کا آغاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس تمام قانونی کارروائی کو آئی سی سی ہی مکمل کرے گی اور محمد نواز براہ راست آئی سی سی کو اپنا جواب جمع کروائیں گے۔

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران محمد نواز کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس میں ان کے جسم میں نشہ آور شے کے استعمال کے شواہد ملے تھے۔

آئی سی سی نے اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پی سی بی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا تھا جس کے بعد اب تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد نواز کے خلاف یہ کارروائی ورلڈ کپ کے دوران لیے گئے سیمپل کے نتائج سامنے آنے کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پی سی بی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے تاہم تمام تر تحقیقاتی عمل اور حتمی فیصلہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں ہی رہے گا۔

Scroll to Top