تاریخی سنگ میل؛ کرغزستان سے سامانِ تجارت لے کر پہلا ٹرک پاکستان پہنچ گیا

کرغزستان سے تجارتی سامان لے کر پہلا ٹرک سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گیا ہے جو پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان زمینی تجارت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ کسی بھی وسطی ایشیائی ریاست (CIS) ملک کی اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پاکستان تک سامان کی پہلی براہِ راست نقل و حمل ہے جسے این ایل سی (NLC) کی پارٹنر کمپنی نے ممکن بنایا ہے۔

یہ پیشرفت علاقائی روابط اور تجارت کے فروغ میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس سے زمین بند وسطی ایشیائی ممالک کے لیے پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں کرغزستان سے کراچی کی بندرگاہوں تک سامان کی باقاعدہ ترسیل کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس سے پاکستان کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی معیشت کو استحکام ملے گا۔

Scroll to Top