بلوچستان : دالبندین کے قریب ایم-40 پر دہشتگردوں کی کارروائی ناکام، جھڑپ میں متعدد ہلاک، 3 اہلکار شہید

بلوچستان : بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ایم-40 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی ناکہ لگانے کی کوشش بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے شاہراہ کو بلاک کر کے ناکہ بندی قائم کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

جھڑپ کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مزید دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مردان، پی ٹی آئی جلسے میں ہنگامہ آرائی، کارکنان کا سیکیورٹی اہلکاروں سے بدتمیزی

حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے

پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ماضی کی طرح آج بھی فورسز کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہیں۔

حکام کے مطابق شاہراہ کو محفوظ بنانے اور علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

Scroll to Top