امریکی نیوی کے سیکرٹری جان سی فیلن مستعفی، پینٹاگون نے تصدیق کر دی

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ بحریہ جان سی فیلن اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، تاہم ان کے استعفے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ اس پیش رفت کی تصدیق پینٹاگون کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں جان سی فیلن کو وزیرِ بحریہ نامزد کیا تھا۔ بعد ازاں وہ فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور مارچ 2025 میں 62 کے مقابلے 30 ووٹوں سے ان کی توثیق کی گئی تھی۔

ان کے مستعفی ہونے کے بعد انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام وزیرِ بحریہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بعض خبر ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے ہٹایا گیا۔

اس سے قبل ایران سے متعلق کشیدگی کے دوران امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا؛ ترجمان وائٹ ہاؤس

یاد رہے کہ امریکی وزیرِ بحریہ نیوی کے انتظامی، مالی اور پالیسی امور کی نگرانی کا ذمہ دار ہوتا ہے، اور اس عہدے کو امریکی دفاعی ڈھانچے میں اہم حیثیت حاصل ہے۔

مزید برآں ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے اعلیٰ فوجی قیادت میں اچانک تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس سے حالیہ استعفے کو بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top