بڑی عید پر بڑی چھٹیاں،عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

بڑی عید پر لمبی چھٹیاں،عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند کی رویت پر ہوتا ہےاور اسی بنیاد پر مختلف ممکنہ تاریخیں سامنے آ رہی ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی 2026 کو متوقع ہےجس میں ذوالحج کے چاند کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذوالقعدہ کا مہینہ 19 اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے جس کے بعد اب ذوالحج کے چاند کی رویت کا مرحلہ قریب آ چکا ہے،اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو یکم ذوالحج 18 مئی کو ہوگی اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان منائی جا سکتی ہے۔

دوسری صورت میں اگر چاند نظر نہ آئے اور مہینہ 30 دن مکمل کرے تو ذوالحج کا آغاز 19 مئی سے ہوگا، اس صورت میں عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات 27 سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) رکھی گئی ہیں، اگر یہ تعطیلات ہفتہ اور اتوار، یعنی 30 اور 31 مئی کے ساتھ مل جائیں تو شہریوں کو مسلسل پانچ دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔اگر چھٹیوں کا آغاز ایک دن پہلے کر دیا جائے تو یہ سلسلہ چھ دن تک بھی بڑھ سکتا ہے۔

اسی طرح اگر ذوالحج کا آغاز 19 مئی سے ہوتا ہے تو عید کی تعطیلات 28 سے 30 مئی (جمعرات تا ہفتہ) ہوں گی جن کے ساتھ اتوار کی چھٹی شامل ہو کر ایک طویل وقفہ فراہم کر سکتی ہے۔مجموعی طور پر عیدالاضحیٰ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

Scroll to Top