کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے اور او لیول کے 24 اپریل کے تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔
کیمبرج حکام کے مطابق، جڑواں شہروں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تمام پرچے پہلے سے طے شدہ وقت اور مراکز پر ہی ہوں گے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ وہ برٹش کونسل کے ساتھ مل کر صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں تاکہ امتحانات کا انعقاد پرامن اور ہموار طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔
طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے آفیشل ذرائع سے رابطے میں رہیں۔





