ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے میں امن و سلامتی اور موجودہ حالات پر غور کیا گیا۔
رابطوں کے دوران ایران اور پاکستان کی قیادت کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی سلامتی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا رابطہ، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، عباس عراقچی
دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔





