اسلام آباد: اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں اور ٹرانسپورٹ سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر راستوں کی بندش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم بیان
پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خوردونوش اور ادویات لانے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش, سبزی پھل ڈسٹری بیوٹرز، ڈرگ…
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 24, 2026
انتظامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ عوامی ضروریات متاثر نہ ہوں۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ وہ اشیاء خوردونوش، سبزی و پھل ڈسٹری بیوٹرز، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور پیٹرول پمپس کے مالکان و سپلائرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ سپلائی چین بلا تعطل جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کو اندازہ ہے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، رانا ثناء
بیان کے مطابق ان تمام کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کو کسی بھی صورت میں نہیں روکا جا رہا، جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے اسلام آباد میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی دشواری یا معلومات کے لیے کنٹرول روم نمبر 051-9108084 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غیر ملکی وفود کی آمد کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔





