وائٹ ہاؤس میں حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ایف بی آئی

واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق حملہ آور نے یونائیٹڈ سٹیٹ سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار پر فائرنگ کی اور سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔

ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مسلح ہو کر سیکیورٹی لائن عبور کرنے کی کوشش کی جس پر فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں گولیاں چل گئیں، کیرولین لیویٹ کی تقریب سے پہلے مذاق میں کہی بات سچ ثابت ہو گئی

ابتدائی تحقیقات اور میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس کے نام سے ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کے علاقے ٹورینس کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حملہ آور حراست میں ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top