وائٹ ہاؤس واقعے کے بعد ٹرمپ کیا کرنیوالےہیں؟ امریکی صدر نے اعلان کر دیا

وائٹ ہاؤس واقعے کے بعد ٹرمپ کیا کرنیوالےہیں؟ امریکی صدر نے اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کریں گے۔ یہ بیان وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق واقعے کے باوجود میلانیا ٹرمپ، نائب صدر اور کابینہ کے تمام اراکین محفوظ ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ تقریب کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے اور اسے 30 دن کے اندر دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

صدر نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور جلد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

Scroll to Top