افغان طالبان کی پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری، جنوبی وزیرستان میں 2 خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

انگور اڈہ کے گاؤں زلول میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ اور آرٹلری گولہ باری کے باعث مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا، واقعے کے نتیجے میں رحیم اللہ، ان کی اہلیہ اور زین اللہ کی اہلیہ زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں جاری تھیں جنہیں سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا، انہی ناکامیوں کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کے خاندان پر دہشت گردوں کا حملہ، بچوں سمیت 3جاں بحق،تین زخمی

واقعے کے بعد مقامی افراد نے شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے مؤثر جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرحدی علاقوں دیر، باجوڑ، اورکزئی، طورخم اور شمالی وزیرستان میں اسی نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

Scroll to Top