وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، دونوں عظیم شخصیات ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو بہترین اور قابلِ قدر قیادت قرار دے دیا ہے۔

امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ان کے لیے قابلِ احترام ہیں اور وہ دونوں کو بہترین سمجھتے ہیں۔

ایران کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے میں ہم کامیاب ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اگر بات کرنا چاہتا ہے تو وہ انہیں براہ راست فون کر سکتا ہے اور آئندہ مشاورت فون کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی۔

صدر ٹرمپ نے کہا پاکستان اور بھارت جنگ کے دوران 11 بھارتی طیارے گرائے گئے، اگر یہ جنگ میں نہ رکواتا تو صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی تھی۔

ٹرمپ نے ایران کے مذاکرات کاروں سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کچھ لوگ سمجھدار ہیں جبکہ کچھ نہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اس معاملے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق ڈسکشن مذاکرات کا حصہ بنائی جائے گی، ان کے مطابق ایران کے معاملے پر نیٹو امریکہ کے ساتھ مکمل طور پر شامل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےوزیراعظم اورفیلڈمارشل ہمارےلیےقابل احترام ہیں،ٹرمپ

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایک حالیہ حملہ آور کے بارے میں ان کے اہلِ خانہ کو معلوم تھا کہ اسے مسائل کا سامنا ہے، انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ایک بیمار شخص تھا جسے فوری طور پر روک دیا گیا۔

Scroll to Top