آج کا دن اہم ترین!اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا

آج کا دن اہم ترین!اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں مہنگائی کی موجودہ شرح، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مجموعی معاشی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف کے مطالبات اور شرائط کے تناظر میں بھی معاشی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد شرحِ سود سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں شرحِ سود 10.5 فیصد پر برقرار ہے، جبکہ کاروباری حلقے اور عوام اس اجلاس کے نتائج کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔

اجلاس کے فیصلے سے نہ صرف مالیاتی منڈی بلکہ عام صارفین پر بھی براہِ راست اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top