بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کے دن کے حوالے سے پی ٹی آئی نے چھ وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خالد یوسف چودھری، نعیم پنجوتھہ، راجہ ہارون اور تابش فاروق بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وکلاء رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے گی۔





