سام سنگ کے نئے ماڈلز کی انٹری، گلیکسی اے37 اور اے57 کی قیمتوں کا اعلان

سام سنگ نے پاکستان میں اپنے نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز Galaxy A37 اور Galaxy A57 متعارف کرا دیے ہیں، جن میں ڈیزائن، کارکردگی، کیمرا اور سافٹ ویئر کے شعبوں میں نمایاں بہتری اور اپگریڈز شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ڈیوائسز میں 6.7 انچ کا سپر ایمولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے، جس سے اسکرولنگ اور گیمنگ کا تجربہ مزید بہتر ہو جاتا ہے۔

Galaxy A57 میں 6.9 ملی میٹر پتلا میٹل فریم اور IP68 ریٹنگ شامل ہے جو اسے پانی اور گرد و غبار سے محفوظ بناتی ہے۔

بیٹری کے حوالے سے دونوں فونز میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 45 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے اور تقریباً 30 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

قیمتوں کے مطابق پاکستان میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ Galaxy A37 کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار 999 روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ Galaxy A57 کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ A57 کے 12 جی بی ریم اور 256/512 جی بی اسٹوریج ویرینٹس کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 99 روپے رکھی گئی ہے۔

کیمرا فیچرز میں دونوں فونز میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا شامل ہے جو بہتر نائٹ فوٹوگرافی فراہم کرتا ہے۔ فرنٹ پر 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ Galaxy A57 میں 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ جبکہ A37 میں 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس شامل ہے، اور دونوں میں 5 میگا پکسل میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بڑا فیصلہ، ریسکیو 1122 کی جدید اکیڈمی کے قیام کی منظوری

کارکردگی کے لحاظ سے Galaxy A57 میں Exynos 1680 (4nm) پروسیسر جبکہ Galaxy A37 میں Exynos 1480 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔

دونوں اسمارٹ فونز One UI 8.5 (Android 16) پر چلتے ہیں اور کمپنی نے 6 سال تک سافٹ ویئر اپڈیٹس دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Galaxy A57 میں جدید AI فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں Best Face، Auto Trim، Object Eraser اور Voice Transcription جیسے فیچرز شامل ہیں۔

Scroll to Top