متحدہ عرب امارات میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مختلف ممالک کے شہری گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک ماہ تک جاری رہنے والی خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ابوظہبی سے جاری بیان میں امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار افراد میں بھارت، پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار شدگان میں 4 بھارتی، 4 ایرانی، 2 پاکستانی جبکہ دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کے نئے ماڈلز کی انٹری، گلیکسی اے37 اور اے57 کی قیمتوں کا اعلان

سکیورٹی اداروں کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 56 کلوگرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، جنہیں مختلف ممالک میں اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Scroll to Top