پی ایس ایل 11: ایلیمینیٹر ٹو، اسلام آباد نےحیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جا رہے اس اہم ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ میں دباؤ کو بہتر طریقے سے سنبھالنے والی ٹیم ہی فتح حاصل کرے گی۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ کوالیفائر میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور ان کی توجہ پاور پلے میں بہتر کھیل پیش کرنے پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کے اہم مقابلے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اور ان کی ٹیم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 70 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ اب مرو یا ماروکی صورتحال میں ہیں۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین نے ایلیمینیٹر ون میں لاہور قلندرز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

Scroll to Top