واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر منحصر ہے وہ ہمیشہ کیلئےختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل ،ایران کی لیڈر شپ تین سے چار حصوں میں تقسیم ہو چکی ، میں نہیں چاہتا کے ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں ۔ہم دنیا میں کسی پاگل کو پاگل کو ایٹمی ہتھیارنہیں حاصل کرنے دینگے۔
فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کی منفی رپورٹنگ کے باوجود مجھے تاریخی فتح ملی ۔ایران ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اب اس کے پاس کچھ نہیں بچا۔
ایران کی بحریہ اور فضائیہ اب نہیں رہی ، ایران سے ٹیلی فون پر بات چیت ہو رہی ہے ، چاہتے ہیں ایران مناسب تجاویز دے، میں نہیں چاہتا ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں ہوں ، ایران کی قیادت بہت کنفیوز ہے،کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی انتخا ب دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے جیتا ، ٹپس اور ٹائم پر بھی ٹیکس ختم کر دیا ، سوشل سکیورٹی پر ٹیکس ختم کر دیا ، بائیڈ ن دور میں 25 ملین افراد غیر قانونی امریکہ میں داخل ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں : سفارتکاری کے دروازے کھلے ہیں، ایران نے امریکا پر نئی شرط رکھ دی
ٹرمپ نے کہا کہ الحان عمرجیسے لوگ فراڈ ہیں ملک سے باہر کریں گے ، ہم امریکہ کی گولڈ ایج سے گزر رہے ہیں ، امریکہ میں ادویات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں ، ٹرمپ نے کہا کہ صدارت کے لیے ذہین آزمائش کا امتحان پاس کیا ، سب کو ایسا کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ جیت رہے ہیں، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارہوتے تواسرائیل، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ٹکڑے ہوجاتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی رجیم نے 42ہزار مظاہرین کو قتل کیا ہے،ایران ایسا معاہدہ پیش نہیں کررہا جو ہمارے لئے قابل قبول ہو۔




