پاکستانی حجاج کےلیے اہم پیشرفت، بچوں سے متعلق سہولت بحال

پاکستانی حجاج کے لیے اہم پیشرفت، بچوں سے متعلق سہولت بحال

شیراز احمد شیرازی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کم عمر بچوں کے حج سے متعلق حالیہ پالیسی تبدیلی واپس لیتے ہوئے پرانی پالیسی بحال کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد اب 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے جبکہ 15 سال سے کم عمر بچوں پر عائد ہونے والی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سعودی عرب نے عمر کی حد میں نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں جن بچوں کے ویزے پہلے مسترد کر دیے گئے تھے اب انہیں دوبارہ پراسیس کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ عمر کی نئی حد سے متاثر ہونے والی تمام درخواستیں فوری طور پر دوبارہ جمع کرائی جائیں تاکہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی مکمل کی جا سکے۔

Scroll to Top