پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جہاں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تنظیمی معاملات پر بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ نوبت تلخ کلامی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا ہے جبکہ یہ تنازعہ پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے باعث سامنے آیا۔

فی الحال تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس ناخوشگوار واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Scroll to Top