اب گاڑی خواب نہیں رہی، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئی آسان اسکیم لانچ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے تعاون سے روشن اپنی کار اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے اہل خانہ کے لیے آسان شرائط پر گاڑی خریدنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں موجود پیاروں کے لیے انتہائی آسان شرح سود پر گاڑی حاصل کر سکیں گے۔ اسکیم کے تحت گاڑی کی فراہمی عام عمل کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد تیز ہوگی۔

درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا، جس کے لیے صارفین اپنے متعلقہ بینک کے پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔ اس اسکیم میں کاغذی کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ قرض کی منظوری صرف 4 دنوں کے اندر متوقع ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اسکیم میں شرح سود بھی مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہے۔ قرض کی دو اقسام پیش کی گئی ہیں: فلوٹنگ ریٹ اور فکسڈ ریٹ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے پاکستانی ہنرمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

فلوٹنگ ریٹ کے تحت شرح سود وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے۔ اگر درخواست گزار کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں رقوم موجود ہوں تو اسے ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے فلور ریٹ پر صرف 1 فیصد اضافی شرح پر قرض دیا جائے گا۔

نان لین بیسڈ آپشن میں کائبور کی 6 ماہ کی شرح پر صرف 1 فیصد اضافی چارج کیا جائے گا۔

فکسڈ ریٹ کے تحت قرض کی شرح پوری مدت کے لیے مقرر رہے گی، جسے بینک اپنے اخراجات یا پاکستان ری ویلیو ایشن (PKRV) کے مطابق طے کریں گے۔

ایک بار شرح مقرر ہونے کے بعد یہ پورے قرض کی مدت کے دوران برقرار رہے گی۔

Scroll to Top