ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال پر فلسطینی بچوں نے تعلیم میں رکاوٹوں کی دردناک کہانی سنا دی

مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینی بچوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مشکلات اور اسرائیلی اقدامات کے باعث درپیش تعلیمی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

ویڈیو کال کے دوران بچوں نے بتایا کہ اسکول جانے کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، خار دار تاریں نصب ہیں اور نقل و حرکت انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کے باعث ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے بچوں کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب دیکھ کر ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری ان بچوں کی آواز سنے گی اور ان مسائل پر توجہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں وجے کی سیاسی انٹری، پہلی ہی آزمائش میں بڑی کامیابی

ملالہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے افراد اور اسرائیلی فوج بچوں کے بنیادی حقوق، خصوصاً تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔

گفتگو کے اختتام پر فلسطینی بچوں نے ملالہ یوسف زئی کے لیے عربی زبان میں گیت بھی پیش کیے، جس پر انہوں نے بچوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

Scroll to Top