باجوڑ، اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل ناظم اللہ کی لاش برآمد

باجوڑ میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل ناظم اللہ کی لاش برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اغوا کے بعد کانسٹیبل ناظم اللہ کو شہید کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی لاش ضلع باجوڑ اور مہمند کے سرحدی پہاڑی سلسلے سے ملی، جہاں مقامی افراد کی مدد سے لاش کو منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل ناظم اللہ پر پہلے بہیمانہ تشدد کیا گیا اور بعد انہیں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑمیں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، ملک ضیاء سلارزئی جان کی بازی ہار گئے، تحقیقات شروع

شہید کانسٹیبل ناظم اللہ تھانہ برنگ کی سند غاڑہ پوسٹ پر تعینات تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top