قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چارسدہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرحوم شیخ ادریسؒ کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
شاہد آفریدی نے مرحوم کے بیٹے مولانا آنس اور دیگر بھائیوں سے ملاقات کی اور شیخ ادریسؒ کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا شیخ ادریس کی شہادت : مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان
مقامی شخصیات اور کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ تعزیتی ملاقات کے دوران مرحوم کی خدمات اور علاقے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔





