مودی سرکار کا بیانیہ مسترد، کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پہلگام بازار سے کشمیری نوجوان کا دوٹوک پیغام

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے مرکزی بازار سے ایک کشمیری نوجوان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی مسلح افواج اور عسکری قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔۔

نوجوان نے کہا کہ یہ پہلگام کا مرکزی بازار ہے جہاں مودی کا غرور خاک میں مل گیا تھا۔ پوری کشمیری قوم پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔

کشمیری نوجوان نے بھارتی حکومت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پہلگام فالس فلیگ سے متعلق مودی سرکار کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو قبول نہیں کیا۔

اپنے پیغام میں نوجوان نے مزید کہا کہ مودی نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو ایسا جواب ملے گا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔ مودی تم بھارتی عوام کو بے وقوف بنا کر الیکشن تو جیت سکتے ہو، مگر اب ذلت تمہارا مقدر بن چکی ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ مودی، مقبوضہ کشمیر تمہارے ہاتھ سے نکل چکا، کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہِ حق میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ متحد رہی، بھارت کو ایسے شکست جو صدیوں یاد رکھے گا، عطا اللہ تارڑ

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام کے کشمیری نوجوان کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت کے نام والہانہ پیغام بھارتی گمراہ کن بیانیے کے خلاف ایک واضح ردعمل ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیری عوام اپنے جذبات اور مؤقف پر قائم ہیں۔

کشمیری قوم ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی۔

Scroll to Top