معرکہ حق: پشاور بار ایسوسی ایشن کاافواج پاکستان کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین

کامران علی شاہ

پشاور بار ایسوسی ایشن نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی ملک و قوم کے لیے بے مثال خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں پشاور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فوج اور پاک فضائیہ نے جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند قومی جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پوری وکلاء برادری افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پشاور بار کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت، خود مختاری اور قومی وقار پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کی بدولت دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

Scroll to Top