پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی مہنگی ہو گئی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی مہنگی ہو گئی

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے گزشتہ روز ہونے والے بڑے اضافے کا اثر کسی حد تک کم ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 2315 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور اب یہ 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز قیمتوں میں 7800 روپے کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا کم ہونا بتایا جا رہا ہے، جہاں سونے کا بھاؤ 27 ڈالرز کی کمی کے بعد 4717 ڈالرز فی اونس تک آگیا ہے۔

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 8525 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیاں اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کے نرخوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top