آسٹریلیا نے بھی کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد اہم قدم اٹھاتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم پاکستان میں بی ایل اے کی جانب سے کی جانے والی حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بی ایل اے کا نیٹ ورک تباہ اور 17دہشت گرد ہلاک،11گرفتار

آسٹریلوی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے فوری بعد آسٹریلیا میں کالعدم بی ایل اے کے تمام اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔

مزید برآں، تنظیم سے وابستہ کسی بھی فرد کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین یا مالی معاونت غیر قانونی تصور کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top