بجٹ کم ہے اوراچھا فون چاہیے؟انتہائی کم قیمت بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست آگئی

پاکستان میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث 50 ہزار روپے کے بجٹ میں ایک اچھا اور پائیدار فون تلاش کرنا صارفین کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں رہا۔ تاہم، مارکیٹ میں اب بھی چند ایسے برانڈز موجود ہیں جو کم قیمت میں بہترین کارکردگی، جاندار بیٹری اور معیاری کیمرہ فراہم کر رہے ہیں۔

حالیہ رپورٹ میں 50 ہزار روپے سے کم قیمت والے ان فونز کی فہرست سامنے آئی ہے جو اپنی خصوصیات کی بنا پر صارفین میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔

اس فہرست میں شامل اسمارٹ فونز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ٹیکنو اسپارک 50 (TECNO Spark 50)
تقریباً 44 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب یہ فون اپنی7000mAh کی دیوہیکل بیٹری اور 120Hz ریفریش ریٹ والے ڈسپلے کی وجہ سے سب سے نمایاں ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک ہیلیو G81 پروسیسر اور 12 جی بی تک بڑھنے والی ریم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے اسمارٹ فونز کے نام سامنے آگئے

انفنکس ہاٹ 60 آئی (Infinix Hot 60i)
45 ہزار روپے کے بجٹ میں یہ فون 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج فراہم کرتا ہے، جو اس قیمت میں ایک بڑی سہولت ہے۔ اس میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 5160 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

آئی ٹل سپر 26 الٹرا (Itel Super 26 Ultra)
سیلفی کے شوقین افراد کے لیے یہ بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ 50 ہزار روپے کے قریب قیمت رکھنے والے اس فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج بھی شامل ہے۔

اوپو اے 6 ایکس (OPPO A6x)
47 ہزار روپے کی قیمت میں اوپو کا یہ ماڈل 6500mAh بیٹری اور 6.75 انچ کے بڑے ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 6 جی بی ریم اور 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ موجود ہے جو فوٹو گرافی کے لیے موزوں ہے۔

ویوو وائی 11 ڈی (Vivo Y11d):
ویوو کا یہ فون 44 ہزار روپے میں دستیاب ہے جس میں 6.74 انچ ڈسپلے اور 6500mAh کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔ یہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔

معاشی ماہرین اور ٹیک مبصرین کا کہنا ہے کہ 2026 میں صارفین کی ترجیح اب صرف برانڈ نہیں بلکہ ایسی ڈیوائسز ہیں جو “ویلیو فار منی” (قیمت کے مطابق بہترین خصوصیات) فراہم کریں۔

مذکورہ بالا تمام فونز روزمرہ کے استعمال، سوشل میڈیا اور مضبوط بیٹری بیک اپ کے لیے بہترین سمجھے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top