الف خان شیرپاؤ
تھانہ پڑانگ کی حدود میاں کلی میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں شک کی بنیاد پر ایک 16 سالہ لڑکی اور 17 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ مسمات (م) اور نوجوان سعد کو لڑکی کے چچا نے مبینہ طور پر شک کی بنا پر گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے، تاہم مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔





