پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک دہائی پرانی پروفائل تصویر تبدیل کر دی ہے۔
یہ تبدیلی بھارت کے خلاف آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کی یاد میں 10 مئی کو “یومِ معرکہ حق”** منانےکی مناسبت سے کی گئی ہے۔
نئی پروفائل تصویر پر واضح طور پر”معرکہ حق” اور بنیان مرصوص لکھا ہوا ہے، جو اس عظیم الشان عسکری کامیابی کی علامت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سالوں بعدایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی اس غیر معمولی تبدیلی کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور توجہ مل رہی ہےاور اسے دشمن کے خلاف پاکستان کے دوٹوک موقف اور دفاعی برتری کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





