سلمان علی خان
بنوں کے علاقے کنگر جان بہادر ارسلا میتاخیل منڈان میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: تھانہ پڑانگ کی حدود میں غیرت کے نام پر دوہرا قتل، 16 سالہ لڑکی اور نوجوان جاں بحق
ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں میں راضی اللہ ولد عبداللہ شاہ عمر تقریباً 20 سے 21 سال، نواب علی ولد میر عباس عمر 18 سے 19 سال، محمد ولد امشید عمر 16 سے 17 سال، امتیاز ولد نواب علی عمر 35 سے 36 سال، مسماۃ فاصلہ زوجہ خطیب عمر 25 سے 26 سال، نیلم دختر خطیب عمر 3 سے 4 سال، بسیلہ دختر میر عبداللہ شاہ عمر 20 سے 21 سال اور مختار نساء دختر خطیب عمر 5 سے 6 سال شامل ہیں۔





