ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نور زمان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
مصر میں جاری ایونٹ میں نور زمان نے میزبان ملک کے کھلاڑی کے خلاف 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ ان کے میچ کا اسکور 11-9، 5-11، 11-7، 9-11 اور 11-8 رہا، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
ادھر پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے راؤنڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے کھلاڑی عشب عرفان آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، جس پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔
نور زمان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایونٹ میں ایک حوصلہ افزا آغاز قرار دی جا رہی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں سے بھی بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔





