پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ

پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے اور بنیادی اشیائے خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا فروخت کرنے والا شہر ہے۔

ادارہ شماریات کے دستاویزات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہی تھیلا تقریباً 2500 روپے میں دستیاب تھا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں 20 کلو کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 93 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور میں 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک اضافہ سامنے آیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی میں آٹا 80 روپے، بنوں میں 50 روپے، کوئٹہ میں 30 روپے اور ملتان میں 27 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کی مجموعی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر عام شہریوں کی زندگی پر پڑ رہا ہے۔

Scroll to Top