سید نذر حسین شاہ نے بطور چیف کمشنر خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن چارج سنبھال لیا

سید نذر حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے 12 مئی 2026 کو ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

کمیشن کے دفتر پہنچنے پر افسران اور عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں سید نذر حسین شاہ کو ادارے کے طریقہ کار، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

اپنے خطاب میں نو منتخب چیف کمشنر نے کہا کہ صوبے میں شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے حقِ معلومات (RTI) کے قانون پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سرکاری اداروں میں عوامی رسائی اور شفافیت کا کلچر فروغ پائے۔ افسران نے ان کے تجربے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید فعال ہوگا۔

Scroll to Top