کے پی حکومت کے اربوں پودے لگانے کے دعوے بے نقاب، جنگلات کا مکمل صفایا، جلال شیرازی نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

کے پی حکومت کے اربوں پودے لگانے کے دعوے بے نقاب، جنگلات کا مکمل صفایا، جلال شیرازی نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

جلال شیری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ’’بلین ٹری سونامی‘‘ کے تحت ایک ارب پودے لگانے کے دعووں کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں جنگلات کی موجودہ صورتحال پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔

ان کے مطابق سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ 2019 میں دیر اپر کے علاقے شیرینگل میں جہاں گھنے اور سرسبز جنگلات موجود تھے، وہی علاقہ 2026 تک ایک نمایاں تبدیلی سے گزرتے ہوئے جنگلاتی رقبے میں کمی بلکہ مکمل صفایا جیسے منظر پیش کر رہا ہے۔

جلال شیری کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر شجرکاری اور اربوں پودے لگانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بعض علاقوں میں تناور درختوں کی کٹائی اور جنگلات کے خاتمے کے مناظر سامنے آ رہے ہیں، جو ایک واضح تضاد کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بلین ٹری سونامی ایک کامیاب ماحولیاتی منصوبہ ہے تو پھر زمینی سطح پر جنگلات کے رقبے میں کمی کے مناظر کس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں؟

اس صورتحال پر ماہرین اور ناقدین کی جانب سے بھی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن کے مطابق شجرکاری کے دعووں اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ اصل صورتحال واضح ہو سکے۔

Scroll to Top