نوشکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دو دہشت گرد ہلاک،2زخمی

بنوں: جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،9خوارج جہنم واصل، ایک زخمی

بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے جبکہ ایک خارجی شدید زخمی ہوا ہے۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل کے نواحی گاؤں شاد خان کلہ میں خوارج کی موجودگی کی مستند خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کی بنیاد پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا اور خوارج کے ٹھکانے کو انتہائی مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مجموعی طور پر 9 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک خارجی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہنم واصل ہونے والے یہ خوارج چند روز قبل فتح خیل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں براہِ راست ملوث تھے اور سیکیورٹی ادارے ان کی تلاش میں تھے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے دیگر خوارجین اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل سراغ لگایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ “آپریشن عزم استحکام” اور “نیشنل ایکشن پلان” کے تحت ملک دشمن عناصر، خوارجین اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top