بنوں: تھانہ ہوید کی حدود میں فائرنگ، ریسکیو 1122 کا اہلکار عثمان خان شہید

بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ریسکیو 1122 کے اہلکار عثمان خان کو شہید کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عثمان خان اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نےان کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوکرشہید ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد شہید کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top