باجوڑ کے علاقوں مینا اور عنایت کلے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے حملوں کو ناکام بنا کر 9 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
رپورٹ کے مطابق آج خوارج نے ان مقامات پر حملوں کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔





